اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی کی خوشی میں ماہ اگست کی تنخواہ 28 اگست کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے عید کی خوشیوں میں شریک ہونے اور قربانی جیسے مذہبی فریضہ کو پورا کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کو 28 اگست
کو تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ اگست کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 55 ارب روپے جاری کرے گی۔واضح رہے حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر 4 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا۔ یہ چھٹیاں جمعہ یکم ستمبر تا پیر 4 ستمبر تک ہوں گی لہذا وزارت خزانہ نے چھٹیوں سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔