اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزرا کیسے کہہ سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا، کونسا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے، تحقیقات کے طریقہ کار کا انتخاب ملزم شریف خاندان خود نہیں کر سکتا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنے ٹویٹر پیغامات میں ایک بار پھر نیب اور شریف خاندان پر شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائـٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب اور شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراءکیسے کہہ سکتے
ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو سکتا ،کونسا قانون اس کی اجازت دیتا ہے ۔ شریف خاندان تحقیقات کے طریقہ کار کا انتخاب خود نہیں کر سکتا ، کیا شریف خاندان بھول گیا کہ وہ ملزم ہے ،مسلم لیگ یا شریف خاندان نہیں بلکہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے ۔اپنے پیغام میں عمران خان نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور شخص پر کرپشن ،منی لانڈرنگ ،اثاثہ جات چھپانے ،ٹیکس معاف کرانے کا الزام الزام ہوتا تو کیا نیب ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلو کرتی جیسا شریف خاندان کے ساتھ ہو رہا ہے ۔