منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو بیرونی خطرات کے بارے میں چوہدری نثار نے جو بات کی تھی اور کہا تھا کہ صرف 4 لوگوں کو اس کا علم ہے وہ بات اور وہ 4 لوگ سامنے آ گئے

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں بیرونی خطرات کا ذکر کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے تھے اور کہا تھا کہ صرف 4 لوگوں کو اس بارے میں پتہ ہے۔ اب نجی ٹی وی چینل 92 نیوز نے

ذرائع کے ھوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جن بیرونی خطرات کا ذکر کیا تھا وہ در حقیقت امریکہ کی نئی افغان پالیسی ہی تھی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان سے بھی بہت زیادہ خطرناک ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو امریکہ کی نئی افغان پالیسی کا کئی ماہ پہلے ہی پتا چل گیا تھا جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو اعتماد میں لیا تھا، جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت کئی ماہ سے پالیسی پر رد عمل تیار کر رہی تھی۔ نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی افغان پالیسی میں یہ بات طے ہے کہ وہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا بہانہ بنا کر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…