اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںاہم ترین شاہراہ پر امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی تعمیر۔ تفصیلات کے مطابق اہم قومی شاہراہ پر امریکی سفارتخانے کی پر شکوہ عمارت کی غیر قانونی تعمیر سے قومی خزانے کو تین سو ارب روپےکے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے حکومت پاکستان کے اعتراضات کے باوجود امریکی سفارتخانے نے غیر قانونی طور پر آٹھ منزلیں کھڑی کر دی ہیں۔حساس اداروں کے اعتراضات
کے باوجود سی ڈی اے حکام کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو 8 منزلوں کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2012 میں امریکی سفارتخانے کو صرف4 منزلوں کی تعمیر کی اجازت تھی تاہم امریکہ نے اضافی منزلوں کی تعمیر کی اور اس کیلئے مقررہ رقم بھی فراہم نہیں کی۔ امریکی سفارتخانے کی عمارت کے حوالے سے ارد گرد موجود دیگر سفارتخانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور یہ ایک سیکورٹی رسک بھی ہے۔