پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ملک ریاض کا پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز، 10 ارب روپے کس کام پر خرچ کریں گے؟ حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 23  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک ریاض کا پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز، 10 ارب روپے کس کام پر خرچ کریں گے؟ تفصیلات کے مطابق ملک ریاض جو کہ بحریہ ٹاؤن کے بانی ہیں نے کراچی کا کچرا اٹھانے کامعاہدہ کر لیا، ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے درمیان رضاکارانہ طورپر کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ کیا ہے اور میئر کراچی کو 10ارب روپے معاونت کی پیشکش بھی کردی جس پر میئرکراچی وسیم اختر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بحریہ ٹاؤن ہماری مدد کرے گا،

کراچی میونسپل کارپوریشن کے پاس مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ملک ریاض کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرئے ہوئے کہا کہ جب کچرے کے ڈھیر دیکھے گئے تو ملک ریاض نے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، گیارہ لاکھ ٹن کا کچرا ہے، بحریہ ٹاؤن ہمیں مشینری اور افرادی قوت بھی دے گا۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض نے کہا کہ ہم کراچی کے میئر کے ساتھ ہیں ہم سے جو ہو سکا وہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم خود کو ٹھیک نہ کر سکتے تو تباہ ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے میئر وسیم اختر کو دس ارب روپے معاونت کی پیشکش بھی کی ہے۔ ملک ریاض نے کہاکہ اس وقت ملک وقوم مشکل میں ہے، دیگر مذاہب الگ الگ خدا کو مانتے ہوئے بھی سکون میں ہیں، ہم ایک خدا کو مانتے ہیں اور پھر بھی سکون نہیں، مسلمانوں نے پہلا ہسپتال اور یونیورسٹی بھی بنائی۔ ملک ریاض نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن کراچی کو ٹھیک کرنے کے لیے ہرحد تک جائے گا، کراچی کی ترقی کے لیے ہم سب کچھ کریں گے، ملک ریاض نے مزید کہا کہ منافقت سے قومیں تباہ ہوتی ہیں۔ ہیلتھ کی بہتری، بے روزگاری اور دہشتگردی کے خاتمے تک ملک مستحکم نہیں ہوگا، ہمیں اس پر مزید کام کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…