اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ نے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری، امریکہ سے ٹکراؤ، پاکستان نے دو دن قبل ہی اہم کامیابی حاصل کر لی تھی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پاکستان پر الزامات عائد کیے، ان الزامات کے حوالے سے رات گئے تک وزارت خارجہ اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کا عمل جاری رہا، اس دوران اسلام آباد، بیجنگ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے
سے بھی کئی باررابطہ کیا گیا۔ پاکستان سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے دو روز قبل ہی چین چلی گئی تھیں اور چین کی طرف سے پاکستان کے بھرپور دفاع اور ایک دن میں دو مرتبہ پاکستان کے حق میں موثر بیان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اور چین کے موقف میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ پاکستان اور چین اہم بین الاقوامی معاملات پر ہم خیال ہیں، چین سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی واپسی پر پاکستان اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرے گا۔