ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلثوم نواز کو گلے کا کینسر! حمزہ شہباز ایک بار پھر کارنر؟انتخابی مہم کون چلائے گا؟ نیا نام سامنے آ گیا!!

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے سابق صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے والدہ کلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز

کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما نے حسن نواز کے حوالے سے بتایا کہ کلثوم نواز کی بیماری ابتدائی مرحلے میں اور قابلِ علاج ہے۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، یہ نشست 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ لیگی رہنما کے مطابق لندن میں موجود کلثوم نواز اپنے شوہر سے فون پر بات کرکے انہیں ڈاکٹر کے تجویز کردہ علاج سے آگاہ کرچکی ہیں۔یاد رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ نے 1999 میں جنرل پرویز مشرف کی بغاوت کے بعد بھی اپنے شوہر اور پارٹی کو بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔بیماری کی تشخیص کے بعد سابق خاتون اول اپنی انتخابی مہم کو جاری نہیں رکھ سکیں گی جبکہ پولنگ کا عمل 17 ستمبر کو ہوگا۔کلثوم نواز کی عدم موجودگی میں ان کی بیٹی مریم نواز انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی کیونکہ اب تک پنجاب کے ضمنی انتخاب کی حکمت عملی طے کرنے والے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی لندن کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…