منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں سے محروم کرنے کیلئے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کیا ’’ڈرٹی گیم ‘‘کھیل رہے ہیں

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو جوہری ہتھیاروں سے غیر مسلح کرنے اور اپنی بالادستی قائم رکھنے کیلئے بھارت جوہری حملہ کر سکتا ہے،سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس)کے ماہرین نے چونکا دینے والا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ایس ایس کی جانب سےبھارت کے ’نیوکلیئر ڈاکٹرائن‘ میں تبدیلی‘‘ کے عنوان سے

ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارت کے اپنی جوہری رویے میں ممکنہ تبدیلی جبکہ پاکستان کے لیے اس کے اثرات اور علاقائی استحکام پر بحث کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے جوہری رویے میں تبدیلی پاکستان کو خطرات سے دوچار کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بات چیت کا ماحول بھی محدود ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ پنے حالیہ بیان میں بھارتی حکام نے اشارہ دیا تھا کہ نئی دہلی جوہری ہتھیاروں کی جنگ میں پہل نہ کرنے کے اپنے جوہری ڈاکٹرائن پر نظر ثانی کر سکتا ہے جبکہ اس میں ’پیش بندی کے طور پر دوشمن کو روکنے کے لیے پہل‘ کرنے کے آپشن کو شامل کیا جاسکتا ہے۔بھارت کے موجودہ جوہری نظریہ کے تحت نئی دہلی، پاکستان کے جوہری حملے کے جواب میں جوہری کارروائی کر سکتا ہے تاہم اپنی پالیسی کی تبدیلی سے بھارت، پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو پہلے ہی نشانہ بنا سکتا ہے۔سینٹر آف انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کی منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے نیو یارک کی یونیورسٹی آف البانی میں پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر کلاری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو پہل کرتے ہوئے نشانہ بنانا بہت مشکل ہے لیکن امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی اور اپنی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے

ہوئے اس کے لیے ایسا کرنا نا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید خرابی پیدا ہونے کی صورت میں بھارت، پاکستان کی کسی بھی کارروائی کو روکنے کے لیے اس آپشن کو استعمال کر سکتا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی میں بیلفر سینٹر برائے سائنس اور بین الاقوامی امور میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر منصور نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار

کیا اور کہا کہ بھارت کسی بھی ممکنہ جنگ کے خطرے سے قبل پاکستان کے جوہری اثاثوں پر اسٹرائیک کرکے اپنا غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔سی آئی ایس ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر علی سرور نقوی نے اپنے ابتدائی ریمارکس میں پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے جن خدشات کی جانب اشارہ کیا ان میں امریکا اور بھارت کا بڑھتا ہوا تعاون ہے۔سی آئی ایس ایس کے

سینیئر اہلکار ڈاکٹر نعیم سالک نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی جانب سے سامنے آنا والا یہ بیان بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کا عکاس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…