لاہور(آن لائن)ن لیگ کی اہم خاتون رہنما کی بیٹی کی گرفتاری،افسوسناک وجہ سامنے آگئی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبری گیٹ کی رہائشی ن لیگی خاتون ایم پی اے شاہجان بیگم کی بیٹی ملزمہ فوزیہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے
بتایاگیا ہے کہ ملزمہ پر تشدد کے ذریعے اپنے گھریلو ملازم کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ نے درج کر رکھا ہے جبکہ پولیس نے مقدمے کا چالان بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا ہے۔