ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، بہاولپور، میرپور خاص، مکران ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کراچی، راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ میرپورخاص، حیدر آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی( لانڈھی 37، گلشن حدید 32، ناظم آباد31، فیصل بیس 29، مسرور26، کراچی ائیرپورٹ13، ماڈل آبزرویٹری 12)، میرپورخاض22، مٹھی 13، چھور10، حیدرآباد09، نگرپارکر 06، کلوئی 04، پنجاب: کامرہ37، جوہر آباد 14، چکوال 13، اسلام آباد (سید پور12، زیروپوائنٹ، گولڑہ 01)، جہلم 05، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد01)، میانوالی، منگلا 02، خیبرپختونخوا: رسالپور 30، کوہاٹ02، چراٹ 01 جبکہ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 جبکہ سبی، سکھر 43، دادو، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، دالبندین اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…