لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو رزہ دورے پر لاہور آئیں گے جس کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کی این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت حاصل کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان 26اور
27اگست کو لاہور میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔