جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کی گرفتاری،بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کبھی بھی شہباز شریف کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کریں گی،اہم سیاسی شخصیت کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد حالات یہ بتارہے ہیں کہ نیب ریفرنس میں نواز شریف جلد گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہوجائیں گے۔ شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کبھی بھی شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ میں حاکمیت کو تسلیم نہیں کریں گی، نواز شریف کو سپریم کورٹ سے کم سزا ہوئی ہے۔

نواز شریف نے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ اس پالیسی سے جمہوریت کو تو نہیں بلکہ انہیں خود نقصان ہوگا۔ اب ملک میں سیاسی اتحاد بننے کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ اس موسم میں مختلف پرندے اپنے گھونسلوں کو تبدیل کریں گے اور نئے گھرانے تلاش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی مسلم لیگ سندھ کے صدر سید ریحان شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کوئی نئی بات نہیں نکلی ہے۔ اس وقت پرویز رشید چوہدری نثار پر حاوی ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار نے اپنے اختلاف کی وجہ تو نہیں بتائی، وہ پکے مسلم لیگی ہیں۔ حالات کچھ بھی ہوں، وہ پارٹی تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اس بات کو مانتے ہیں کہ چوہدری نثار ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں۔ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے مشیروں نے آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ نواز شریف اب بھی سمجھ نہیں آرہی ہے۔ وہ اب بھی ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ نواز شریف کو سمجھنا چاہئے اور اپنے سیاسی مشیروں کو تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ فوج اور سیکورٹی اداروں کی وجہ سے قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف شاہد خاقان عباسی پر اعتبار کررہے ہیں۔

کل وہ اگر ان کا کوئی کام نہیں کریں گے تو وہ اس کو بھی اسکرین سے آؤٹ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جس جس نے کرپشن کی ہے، سب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ جلد وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحادوں کا بننا ایک فطری عمل ہے۔ اب سیاسی پنچھی اپنے گھونسلے تبدیل کریں گے اور نئے گھرانے تلاش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…