اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عید کس تاریخ کو منائی جائے گی، فیصلہ کن اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 22 اگست کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اور اگر چاند 22 اگست کی شب نظر آ جاتا ہے تو عید الاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں منعقد ہوگا۔ محکمہ موسمیات مطابق ذوالحجہ کا چاند 21 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے پیدا ہو جائے گا اور اسی لیے اگلے دن چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں، تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین چاند دیکھنے کے بعد ہی کریں گے۔