اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف اور ان کے بیٹوں نےنیب میں پیش نہ ہونے کا اعلان کر دیا، اب کیا ہوگا؟

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کےترجمان سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی نےکہاہےکہ نیب کی طرف سےکوئی نوٹس نہیں ملااورنہ ہی نواز شریف یاان کےصاحبزادے آج نیب میں پیش ہوں گے۔سینیٹرڈاکٹرآصف کرمانی کے مطابق اب تک سمن کی باتیں میڈیا سےہی پتہ چلی ہیں۔نوازشریف اوران کےصاحبزادوں کونیب کاکوئی سمن موصول نہیں ہوا۔گزشتہ شب جاری کیے جانے والے بیان میں سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ سمن موصول

ہی نہیں ہواتوپیش کیوں ہوناہے۔جب سمن موصول ہوگاتو پھرپیش ہونےکا سوچاجائےگا۔واضح رہے کہ پاناما لیکس کے معاملہ پر قومی احتساب بیورو (نیب ) نے عزیزیہ اسٹیل مل کے کھاتوں کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکے بیٹوں کو اٹھارہ اگست کو طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب راولپنڈی نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 18 اگست یعنی آج صبح 9 بجے نیب لاہور آفس بلایا تھاجبکہ نیب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا معاملہ تئیس اگست کو دیکھے گی۔سپریم کورٹ نے اٹھائیس جولائی کو پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو شریف خاندان، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کے خلاف چھ ہفتے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔نیب حکام کے مطابق نوازشریف اور ان کے صاحبزادے آج پیش نہیں ہوئے تو انہیں دو ہفتوں دوسرا سمن جاری کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور چوتھے سمن آئندہ ماہ جاری کیے جائیں گے۔گزشتہ روزنیب نے سپریم کورٹ سے والیم دس سمیت جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ حاصل کی تھی جبکہ ریفرنسسز کی تیاری کیلئے چارتفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیرخزانہ کی بہو اور نواز شریف کی صاحبزادی اسماء ڈار کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔ نیب نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے بھی تفصیلات مانگ لیں۔ ایس ای سی پی حکام کو تئیس اگست کو نیب لاہور آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…