جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’خواتین کے عمران خان پر حملے جاری‘‘ پشاور کی معروف گلوکارہ اینی خان بھی سامنے آگئی نجی ٹی وی سے گفتگو میں دھماکہ خیز انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمانہ نوجوانی سے ہی خواتین میں مقبول رہنے والے پاکستان کے معروف کرکٹر و سابق کپتان اور تحریک انصـاف کے اب 64سالہ چیئرمین عمران خان ہمیشہ سے ہی خواتین کے حوالے سے نئے نئے سکینڈلز کا شکار رہے ہیں ۔ ان خواتین کی لسٹ بہت طویل ہے جن کا نام عمران خان کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے تاہم ان دنوں تحریک انصاف کی منحرف

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر بیہودہ میسجز بھیجنے کے الزام بارے مختلف کہانیاں زبان زدعام ہیں اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور عمران خان دبائو کا شکار بھی نظر آرہے ہیں، ان الزامات میں کس حد تک سچائی ہے اس کا پتہ تو تحقیقات ہونے پر ہی لگ سکتا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک 10رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے جو عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کر کے ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہی خبروں کے درمیان پشاور کی معروف گلوکارہ اینی خان کی انٹری نے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اینی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف کو روزانہ رات کو سونے سے قبل شب بخیر اور صبح اٹھ کر صبح بخیر کے پیغامات دیتی ہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں اور ان کی جانب سے شادی کی پیشکش عمران خان کو کی جا چکی ہے جس کے بارے میں وہ پر امید ہیں کہ جلد ہی عمران خان ان کی شادی کی پیشکش کا جواب مثبت دیتے ہوئے انہیں زندگی کا ہمسفر بنا لیں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ایک لیڈی ڈاکٹر زاہا نے بھی اسی قسم کی خواہش کا اظہار کرتے

ہوئے کہا کہ عمران خان انہیں دیکھیں اور پسند کریں ، وہ ان کی جدوجہد میں ان کی شریک حیات کے طور پر ساتھ دینے کو اپنے لئے ایک اعزاز سمجھیں گی، اپنے کمرے میں اپنے خوابوں کے شہزادے 64سالہ عمران خان کی تصاویر سجائے اینی خان گیند اور بلے سے کھیلتے مستقبل کے خواب بنتے اور اپنے کمپوٹر پر کپتان کی تصاویر دیکھتے ڈاکٹر زاہاکیا کہہ رہی ہیں۔۔۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…