اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی میں ”مجھے کیوں نکالا؟“ لفظ کتنی بار استعمال کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس سے لاہور جاتی عمرہ تک کے سفر کے دوران مختلف مقامات پر خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران ایک لفظ جو میڈیا پر بہت زیادہ سننے میں آیا ”مجھے کیوں نکالا؟“ 21 مرتبہ استعمال کیا۔
دریں اثنا سپریم کورٹ کے پانامہ کیس میں نواز شریف کے نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیا تھا، نواز شریف کے بعد جس شخص کو ان کی جگہ پارٹی کا صدر بنایا گیا، وہ بھی نااہل نکلا، سردار یعقوب ناصر این اے 263 لورالائی سے 2008 میں ڈگری جعلی نکلنے کی وجہ سے نااہل قرار پائے تھے جس کے بعد سردار اسرار خان ترین منتخب ہوئے تھے،