جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کی اہم رہنما کے دفتر پر چھاپہ

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے جواب الجواب جمع کرانے مہلت دے دی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے مسلم لیگ نون کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ راحیلہ مگسی کے وکیل جوالجواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ صوبائی اینٹی کرپشن نے تحریری جواب جمع کرارکھا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں راحیلہ مگسی کے دفتر پر چھاپا مارا گیا۔راحیلہ مگسی پر سرکاری فنڈز میں کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہی دفتر کا ریکارڈ قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ راحیلہ مگسی کے وکیل نے کہا کہ دس برس پرانے الزامات کے تحت راحیلہ مگسی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج گیا۔ پیپلز پارٹی کی ایما پر انتقامی کارروائی کے تحت دو ہزار پانچ کے معاملات کی انکوائری کی جارہی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر راحیلہ مگسی دو ہزار پانچ میں ٹنڈو الہ یار کی ناظمہ تھی۔ راحیلہ مگسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور فنڈز کی کرپشن کی۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ٹنڈو الہ یار میں کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ عدالت نے راحیلہ مگسی کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔ راحیلہ مگسی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ صوبائی اینٹی کرپشن نے تحریری جواب جمع کرارکھا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے جواب الجواب جمع کرانے مہلت دے دی ہے

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…