اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاناما کیس،اسحاق ڈار کی بیوی،بیٹے اور بہوبھی زِد میں آگئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نیب کی طرف سے لکھا گیا ایک خط سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو موصول ہوگیا ہے جس میں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔نیب کی طرف سے یہ خط پاناما کیس کے فیصلے کے تحت لکھا گیا جو ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کی طرف سے لکھا گیا ۔خط میں اسحاق ڈار ، ان کی اہلیہ تبسم ڈار، دوبیٹوں علی ڈار، مجتبیٰ حسنین ڈار اور بہو اسما ڈار سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

۔نیب کی طرف سے یہ خط پاناما کیس کے فیصلے کے تحت لکھا گیا جو ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کی طرف سے لکھا گیا ذرائع کا کہنا کہ ایس ای سی پی کو نوازشریف یا ان کے خاندان سے متعلق کوئی خط نہیں ملا جبکہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی تفصیلات ایس ای سی پی پہلے ہی جے آئی ٹی کو دے چکا ہے۔دریں اثناء شریف فیملی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حسین اور حسن نواز کو نیب کی جانب سے پیشی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز قائم کرنے کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ نیب نے شریف خاندان کے تین افراد کو 18 اگست کو طلب بھی کرلیا ہے۔نیب کی جانب سے جن 3 افراد کو طلب کرنے کی خبر سامنے آئی ان میں حسن نواز،حسین نواز اور طارق شفیع شامل ہیں تاہم شریف خاندان کے ذرائع نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ٗشریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو نیب میں پیشی کے لیے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…