کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے عوام کو خوشخبری سنا دی ، سرکاری ملازمتوں پر ایک لاکھ بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ابتدائی مرحلے میں گریڈ ایک سے گیارہ تک بھرتیاں کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ ، ایک لاکھ سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا ، وزیراعلی سندھ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ابتدائی مرحلے میں ایک سے گیارہ گریڈ تک بھرتیاں کی جائیں گی ، بھرتی کے اختیار متعلقہ ضلع افسر کو دے دیئے گئے ہیں ،
ملازمین کی بھرتیوں کو شفاف بنانے کیلئے نگران کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔کمیٹی کا سربراہ متعلقہ محکمے کا سیکریٹری ہوگا ، کمیٹی میں ڈویزنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور محکمے کا ڈویزنل افسر بطور ممبر شامل ہوگا۔صحت، تعلیم، آبپاشی، زراعت، اطلاعات، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں میں بھرتیاں کی جائیں گی ، دوسرے مرحلے میں 16 گریڈ تک کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ گریڈ کے ملازمین کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔