ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق صدر جنرل(ر) ضیاالحق نے امریکہ سے ایٹم بم نہ بنانے کا وعد کیوں کیا تھا؟

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے کی نئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنرل ضیاء الحق نے امریکا سے ایٹم بم نہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔پانچ جولائی انیس سو بیاسی کوصدرضیاء الحق کا اس وقت کے امریکی صدر ریگن کے خط کا جواب منظر عام پر آگیا،

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق خط میں ضیاالحق نے کہا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔سی آئی کی خفیہ دستاویز میں انکشاف کیا ہے کہ صدر رونلڈ ریگن نے اپنے خط میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ جس پر جنرل ضیاء نے لکھا انھیں اس بات سے انتہائی تکلیف ہوئی جب امریکی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے اقدامات کی مصدقہ معلومات ہیں۔صدر ضیاء نے خط میں مزید لکھا کہ ہم بتا چکے ہیں کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محدود صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بارے میں پراپیگینڈہ کیا جارہا ہے اس کا مقصد علاقائی حالات سے توجہ ہٹانا ہے۔خیال رہے کہ سی آئی اے نے ایک کروڑ تیس لاکھ صفحات کی خفیہ دستاویزات کو بیس برس مکمل ہونے پر ڈی کلاسیفائی کیا تھا، ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرگرمیوں سے متعلق نئی معلومات سامنے آئیں گی۔جاری کردہ خفیہ دستاویزات میں ویتنام، کوریا اور سرد جنگ کے تنازعات کے دوران سی آئی اے کی سرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔اڑن طشتری اور اسٹار گیٹ پروگرام کی تحقیقات سے متعلق معلومات بھی جاری کی گئی دستاویزات میں شامل ہیں، دستاویزات میں متعدد معلومات اور ان کے ذرائع کوقومی سلامتی کے پیش نظرخفیہ رکھا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…