ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ کب سے ہے؟پاکستان کے وزیرخارجہ نے حیرت انگیز اعتراف کرلیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارت کے ساتھ میرا خصوصی لگاؤ ہے کیوں کہ1979ء سے میرے پاس یو اے ای حکومت کا اقامہ ہے ۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف حکم دیں تو وہ پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے رابطے بحال کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں ٗسیاست ممکنات کا کھیل ہے جس میں دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ٗنواز شریف نے کہا تو وہ ضرور کردار ادا کر یں گے ٗپورے بھارت میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے

جب تک بھارت سے اس سوچ کا خاتمہ نہیں ہوتا تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پس پشت ڈال کر بھارت کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کئے جا سکتے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کشید ہ صورت حال کے حوالے سے مذاکرات کیلئے آئندہ دو ہفتوں میں امریکہ کا دورہ کروں گا کیوں کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات گذشتہ 70سالوں سے قائم ہیں اور واشنگٹن سے اختلافات ختم کرنا پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ پاک بھارت تعلقات خطے میں امن کیلئے ضروری ہیں مگر بھارت ہماری مشرقی اور مغربی سرحدوں پر حملہ آور ہے ، لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف وزری ، پاک افغان بارڈ اور بلوچستان میں نئی دہلی کی پراگرسی وار پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہیں جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت اگر سمجھتا ہے کہ کلبھوشن یادیو دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ہے تو اسے یہ سمجھنا چاہئے کہ کلبھوشن ہم نے نہیں بھیجا بھارتی ایجنسی نے اسے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے بھیجا تھا۔مودی سرکار کشمیریوں کو گلے لگانے کا درس دیتی ہے مگر دوسری جانب بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔بھارت کا یہ فلسفہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کے مترادف ہے۔ نئی دہلی کے ساتھ مودی کے دور حکومت میں بہتر تعلقات کے امکانات نہیں ہیں اور نہ ہی موجودہ صورت حال میں کوئی بڑا بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔

خواجہ آصف نے روس کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر دفاع ہوتے ہوئے متعدد بار روس گیا اور ہر دورے میں ماسکو کے ساتھ تعلقات میں بہتری پیدا آئی، بہت جلد روس کا دورہ بھی کروں گا کیوں کہ پاکستان کے لئے روس اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ متحدہ عرب امارت کے ساتھ میرا خصوصی لگاؤ ہے کیوں کہ1979ء سے میرے پاس یو اے ای حکومت کا اقامہ ہے ۔ ترکی کا ساتھ دینے کی وجہ سے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں مگر ہم بہت جلد ان تعلقات کو بہتر کر لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…