جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوج اور عدلیہ کیخلاف نفرت انگیزتقاریر،نوا زشریف ایک اوربڑی مشکل میں پڑ گئے

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نوا زشریف کی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر چیئرمین پمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کرتے ہوئے ان کے نام ایک خط ارسال کردیا ہے۔ یہ خط رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے ابصار عالم سے اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم نا روکنے پر سات روز کے اندرجواب طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے خط میں چیئرمیں سے استفسار کیا ہے کہ نواز شریف نے راولپنڈی میں اپنے پہلے خطاب میں فوج اور عدلیہ کے خلاف نفرت اور اشتعال سے بھرپورخیالات کا اظہا رکیا ۔کمیٹی سے چوک سے داتا دربار چوک تک نواز شریف کی ہر تقریر اداروں کے خلاف زہر افشانی اور نفرت انگیز تھی۔آئین پاکستان اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی کو اداروں کی تضحیک کی اجازت نہیں ہے۔ پمرا نے عدالت کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے گئے شخص کو ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونے کی اجازت کیسے دی ۔مراد سعید نے یہ بھی لکھا کہ پمرا نے نواز شریف کی جانب سے ریاست کو عدم استحکام اور داخلی انتشار کا شکار کرنے کی کوششوں کا رستہ کیوں نہیں روکا۔چئیرمین پمرا نے خاموش تماشائی بن کر اداروں کے خلاف مہم جوئی میں نواز شریف کا ساتھ دیا ۔ابصار عالم کو کیوں آئین پاکستان سے انحراف اور سنگین غداری کے جرم میں معاونت کار کے طور پر سزا نہ دی جائے۔ خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے ابصار عالم سے اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم نا روکنے پر سات روز کے اندرجواب طلب کر لیا ہے سات روز میں جواب نہ ملا تو ابصار عالم کو منصب سے ہٹانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…