اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماروی میمن پھنس گئیں، انتہائی افسوسناک انکشاف، تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ گھپلوں پر برطانوی حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈ کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ برطانوی ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے اکثر کارڈ ہولڈرز کیش مشین استعمال کرنا نہیں جانتے اور اس وجہ سے کچھ لوگ معاوضہ لے کر
کارڈ ہولڈرز کو کیش دیتے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن ماروی میمن اس سلسلے میں بات چیت کے لئے اگلے ماہ برطانیہ جائیں گی۔ کارڈ ہولڈرز کو ہر تین ماہ بعد ساڑھے چار ہزار روپے ملتے ہیں اور بی آئی ایس پی کے فنڈ میں 56 ارب 90 کروڑ روپے برطانوی امداد کے بھی شامل ہیں۔ اسی وجہ سے برطانوی حکام نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی حکام چاہتے ہیں کہ فنڈ کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔