پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

الطاف حسین کی طرح نواز شریف کی بھی تقریر اور میڈیا کوریج پر پابندی؟ عدالت میں بڑا اقدام

datetime 16  اگست‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا معاملہ توہین عدالت تک چلا گیا اور اب نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف جلسے

جلوس میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں، نواز شریف کے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت الطاف حسین کی طرح نواز شریف کی تقاریر ، بیانات اور تصاویر کی میڈیا پر پابندی کا حکم جاری کرے۔واضح رہے کہ نواز شریف نے ریلی کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام عائد کیا کہ عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…