اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سابق صدر زرداری نے نواز شریف کو آخری جھٹکا دیدیا، (ن) لیگ سر پکڑ کر بیٹھ گئی!!

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے رابطہ ہے اور نہ ہی رکھنا چاہتا ہوں ،گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے ،اس وقت جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست کو خطرہ ہے،

اقتدار میں رہ کر 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ یاد کیوں نہیں تھا؟۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہائوس لاہور میں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو میدان میں اتر چکا ہے جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور پیپلز پارٹی کا چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سیاسی مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا بھی حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں نہ ہوں تو ان کی ترجیحات اور ہوتی ہیں اور اقتدار میں آکر ترجیحات بدل جاتی ہیں۔جب نواز شریف سے رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا؟۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت جمہوریت کو خطرہ نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست کو خطرہ ہے۔ نواز شریف کو اقتدار میں 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ یاد کیوں نہیں تھا؟۔آج مشکل کا شکار ہیں تو انہیں یہ سب باتیں یاد آ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…