پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ن لیگ کی حکومت پاکستان کو ڈبو دیا، بدترین تاریخ رقم، ریکارڈ ٹوٹ گئے، ہر پاکستانی کتنے لاکھ کا مقروض ہو گیا؟ افسوسناک خبر

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی حکومت پاکستان کو ڈبو دیا، بدترین تاریخ رقم، ریکارڈ ٹوٹ گئے، ہر پاکستانی کتنے لاکھ کا مقروض ہو گیا؟ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صحافی سہیل بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہر پاکستانی ایک لاکھ 75 ہزار روپے کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ 70 جشن آزادی کے موقع پر جب پاکستانی قوم خوشیاں منا رہی تھی،

اس وقت ہر پاکستانی مختلف ادوار میں لیے گئے تھے اور اب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے لیے گئے قرض کی مد میں ایک لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہو چکا ہے، اگرچہ جب پاکستان بنا تو اس وقت جو صورتحال تھی بہت مشکل صورتحال تھی، قرضہ لینے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب نواب آف بہاولپور نواب صادق عباسی سے پہلا قرض ڈیڑھ کروڑ لیا گیا اور ان سے چھ ماہ بعد دوبارہ ایک کروڑ قرض لیا گیا تھا لیکن جب قائداعظم نے ان سے درخواست کی تو یہ قرضہ پاکستان کی امداد میں تبدیل ہو گیا تھا، اس طرح حکومت پاکستان کو واپس نہیں کرنا پڑا، پھر مختلف ادوار کے اندر ترقیاتی منصوبے بنے، دنیا بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض لیے جاتے ہیں، پاکستان بھی اسی پیٹرن پرگامزن رہا، ہم نے ابتدائی بیس سالوں میں 26 سو روپے سالانہ کے تناسب سے قرض لیا، اس کے بعد کے پچاس سالوں میں سالانہ 490 روپے کا قرض لیا گیا اور مجموعی طور پر انٹرنل اور ایکسٹرنل قرضوں کا بوجھ اب 25 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ، پوری قوم کو حکمرانوں نے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ترکی کی معاشی حالت خراب تھی، ترکی نے بھیعالمی اداروں، ورلڈ بنک سے قرض لیا ، مگر انہوں نے محسوس کیا کہ اگر ان قرضوں کو بامقصد استعمال نہ کیا گیا تو ان قرضوں کا اتارنا مشکل ہو جائے گا،

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کو روکا اور پھر ترکی قرضوں کے بوجھ سے نکل گیا۔جاپان اور دیگر ممالک بھی آج قرضوں سے نکل چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اپنی جی ڈی پی کی ریشو کے تناسب سے اس لمٹ کو اکسیڈ کر رہا ہے جو 60 فیصد کے تناسب سے ہوتی ہے ہم اتنا زیادہ قرض لے چکے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم نے 1947 سے جو قرض لینا شروع کیا تھا وہ ابھی تک جاری ہے، اس کے باوجود ہمارے معاشی حالات نہیں سدھرے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…