اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پانچ خصوصی معاونین کا تقرر کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بیرسٹر ظفر اللہ خان ، مفتاح اسماعیل خان، ڈاکٹر آصف کرمانی ، ڈاکٹر مصد ق ملک اور خواجہ ظہیر احمد کو معاونین خصوصی مقرر کیا ہے۔