پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’خاتون بمقابلہ خاتون بمقابلہ خاتون‘‘ این اے 120 سے کلثوم نواز سمیت3 طاقتور خواتین میدان میں اتر آئیں!!

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حلقہ این اے120سے پیپلز پارٹی ورکرز کی امیدوار ساجدہ میر نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا پیسے کے لحاظ سے مقابلہ نہیں لیکنمیری جدوجہد دونوں سے زیادہ ہے ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمیری مخالف امیدواروں کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔ میں نے ضیاء الحق کی آمریت کا سامنا کیا اور قید کی صعوبتیں برداشت کیں۔ بیگم کلثوم نواز شریف کو مشرف کے دور میں پتہ چلا کہ اذیت کیا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب رکن پنجاب اسمبلی تھی تب بھی اس حلقے کے لئے اپنے فنڈز سے کام کیا ۔پیسے کے لحاظ سے بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں لیکن جہدوجہد کی وجہ سے ووٹ کی حقدار میں ہوں ۔واضح رہے کہ لاہور کا سیاسی پارہ عروج پر پہنچ گیا نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے120 سے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیئے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی جانب سے ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی بھی میدان میں اتر آئی‘ امیر بہادر خان ہوتی کو این اے120 سے امید وار نامزد کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…