اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ کیخلاف کون سازش کررہاہے؟رانا ثناء نام زبان پر لے آئے

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) صو با ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے مارشل لاء4 کے بعد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ بھی آئی اور دہشت گردی بھی، ساری دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان نادہندہ ہوجائے گا لیکن پاکستانی قوم نے دوبارہ نواز شریف کی قیادت میں جدوجہد شروع کی، ابھی جدوجہد اوائل مِں تھی کہ دھرنا ون، ٹو اور تھری لایا گیا،

ہر دفعہ نئے طریقے شاسز ہوئی لیکن مقصد ایک ہی ہوتا کہ پاکستان کو کسی طرح پیچھے دھکیلا جائے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسلام آباد سے گھر واپسی کا سفر شروع کرتے ہیں تو لاکھوں لوگ استقبال کرتے ہیں جب کہ ایجنسیوں نے کہا خودکش بمبار ریلی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں، ان کے سفر کے بعد لوگ خیریت سے اپنوں گھروں کو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں، پاکستان کی عدالت ملک میں انصاف فراہم کرنے کی ضامن ہے، اداروں میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے حاصل کیے ملک کو بندوق اور خفیہ طاقت سے چلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے، ملک مِں ووٹ کے تقدس کو بحال کیا جائے گا جب کہ جو عوام کے حق حاکمیت پر ڈاکہ مارتے ہیں کبھی 70سال میں عوام کے پاس نہیں آئے، وہ جب بھی آتے ہیں 10 ،10 گیارہ گیارہ سال حکومت کرتے ہیں اور پھر باہر چلے جاتے ہیں تاہم اب یہ تماشا ختم ہو کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا انقلاب جلاؤ گھراؤ نہیں عوام کے ووٹ سے آئے گا، نواز شریف نے جو تحریک شروع کی ہے اس کو گلی، محلے اور گھر لے کر جانا ہے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک دشمن، عوام دشمن قوتیں ایکسپوز ہوگئی ہیں، ملک کے دشمن، جمہوریت کے دشمن، ووٹ کے تقدس کے دشمن ایک طرف اور عوام ایک طرف ہو جائیں گے اور اب عوام کو ان کو پہچاننے میں کوئی غلطی نہیں ہوگی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان اور سندھ میں بھی بہت جلد ریلیاں نکالی جائیں گی،ابتدائی طور پر فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال،ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان شہر شامل ہیں اور اس سلسلہ میں (ن) لیگ کے ارکان قومی وصوبائی اراکین کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے آئندہ چند یوم میں دورے کی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون نے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں 70ویں یوم آزادی کی ایک پروقار تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جس میں میئر کارپوریشن کے علاوہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کا بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بونس پنجاب حکومت کی جانب سے دیا جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…