اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف پھنس چکے اس لئے وہ آرٹیکل 62 اور 63 ختم کروانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی میں اگر لاکھوں لوگ بھی ہوں تو بھی ان کیخلاف بنائے گئے ریفرنسز ختم نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور ریلی پاور شو تھا۔ 1999ءمیں جب نواز شریف کی دوسری حکومت ایک ڈکٹیٹر کے ذریعے ختم کر دی گئی تھی
تو اس وقت ان کی اہلیہ سینئر رہنما نوابزادہ نصراللہ کے پاس گئیں اور ان سے نواز شریف کی زندگی بچانے اور ملک میں جمہوریت کو واپس لانے کی درخواست کی۔ جس پر نوابزادہ نصراللہ اور سیاسی جماعتیں نواز شریف کو بچانے کے لئے تگ و دو کرنے لگیں مگر عین اس وقت نواز شریف رات کے اندھیرے میں معاہدہ لکھا اور باہر چلا گیا۔ اس موقع پر نوابزادہ نصراللہ نے کہا تھا پہلی دفعہ کسی بزنس مین پر اعتبار کیا آج پتہ چلا کہ بزنس مین اور سیاسی آدمی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ نواز شریف بزنس مین تھا اس لئے نقصان ہوتا دیکھ کر معاہدہ کر کے فرار ہو گیا۔