جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جی ٹی روڈ ڈرامہ کیوں ہورہاہے؟عمران خان نے اصل وجہ بتادی،سپریم کورٹ ٗ پاک فوج اور جے آئی ٹی کے حق میں انتہائی اقدام کا اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ ڈرامہ نیب اور سپریم کورٹ کو پریشر میں لانے کیلئے ہورہا ہے ٗسپریم کورٹ ٗ پاک فوج اور جے آئی ٹی کے حق میں دس گنا لوگ زیادہ نکالنے کا چیلنج کرتا ہوں ٗ ہم اپنے اداروں کی حفاظت کرینگے ٗ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کو ختم کر نے کی سازش ہورہی ہے ایسا ہوا تو لاکھوں لوگ اسلام آباد میں احتجاج کرینگے ٗ بے روز گاری ختم کرینگے ٗ سفارتی کلچر ختم کرکے میرٹ اور احتساب کا نظام لائینگے ۔

ہفتہ کی شام لیاقت باغ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سب سے پہلے شیخ رشید احمد کو خراج تحسین پیش کر نا چاہتا ہوں ٗ میں اس وقت تک کبھی تعریف نہیں کی جب تک وہ اس کا مستحق نہ ہو ٗ انہوں نے شیخ رشید احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آپ نے پاکستانی سیاسی مافیا کیخلاف لڑے ہیں اس پر میں اور اپنی جماعت کی طرف سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے شیخ رشید سے سیکھا جو انسان انصاف کیلئے کھڑا ہوتا ہے اور طاقتور کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے ٗقوم اس کیساتھ کھڑی ہوتی ہے اس موقع پر عمران خان نے کارکنوں کو تالیاں بجا کر شیخ رشید احمد کو خراج تحسین پیش کر نے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایسی قوم بنائیں گے آپ جہاں بھی اپنا پاسپورٹ لیکر جائیں گے ٗدنیا آپ کا احترام کریگی ٗدنیا میں لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جی ٹی روڈ پر ڈرامہ ہوا ہے اور دکھ بھری تقریر سنی کہ مجھے کیوں نکالا ؟اس وقت پاکستان میں صرف دو طبقے نوازشریف کیساتھ ہیں ٗجی ٹی روڈ پر ایسے لوگ موجود تھے جن کے مفادات کرپٹ نظام کیساتھ ہیں یہ چھوٹا سا مفاد پرست ٹولہ ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ جس کو سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے نا اہل قرار دیا ججز نے نوازشریف کو نہ صادق اور نہ امین سمجھا ۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو نوازشریف سے معاشی فائدہ ہورہا ہے وہ اس کیساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھوڑے سے لوگ بے وقوف بنے ہوئے ہیں ان کا قصور نہیں ہے یہ بھی سمجھ جائیں گے ۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے کہاہے کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے یہ جج کون ہوتے ہیں ؟

انہوں نے کہاکہ نوازشریف جب آپ 2013میں ووٹ مانگنے آئے تھے تو کیا آپ نے کہاتھا کہ سارا پیسہ چوری کرونگا اور منی لانڈرنگ کرونگا ؟ آپ نے تو وعدہ کیا تھا ملک کو ایشین ٹائیگر بناؤنگا ۔انہوں نے کہاکہ عدالت میں چھ ماہ کیس چلا ہے اس کے بعد پکڑے جائیں اور پھر کہیں عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ٗ پھر کہیں مجھے کیوں نکالا ؟جو غریب جیلوں میں ہیں وہ پوچھتے ہیں ہم کیوں جیلوں میں ہیں ؟ کوئی بکری چوری اور کوئی موٹر سائیکل چوری میں پکڑا گیا ہے ٗآپ اربوں روپے چوری کر کے پیسے ملک سے باہر لے جائیں ٗ

پھر جعلی کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں پھر کہیں مجھے کیوں نکالا گیا ؟ انہوں نے کہاکہ یہ نیب اور سپریم کورٹ کو پریشر میں لانے کیلئے ہورہا ہے ٗ نیب نے ابھی تک حدیبیہ پیپرز مل کیس میں اپیل دائر نہیں کی کیا نوازشریف کا نیب پر پریشر تو نہیں ہے ؟ آج سارا پاکستان سپریم کورٹ کو دعائیں دے رہا ہے ٗ جے آئی ٹی کے لوگوں کو دعائیں دے رہا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پاکستان کیخلاف کیا سازش ہورہی ہے ۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ایک سپریم کورٹ کے خلاف سازش ہورہی ہے اور دوسری پاک فوج کی خلاف سازش ہورہی ہے یہ بار باراشارے کررہے ہیں ٗپہلی بار آرمی چیف نے تین بار کہا ہے کہ پاکستان کی فوج پاکستان کی جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور آپ کیا چاہتی ہے اگر فوج کہتی ہے کہ وہ جمہوریت کے خلاف کھڑی ہے تو نوازشریف آپ کے خلاف کیسے سازش ہوگئی ؟ انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرینگے اب آپ سپریم کورٹ ٗ جے آئی ٹی اور فوج کے خلاف بول رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ 30سال سے نوازشریف اداروں پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں ٗ ججوں پر پیسہ چلایا ٗ جب عدالت میں کیس آتا تھا تو بچ جاتا ہے پہلی بار یہ نہ جے آئی ٹی اورنہ سپریم کورٹ کو مینج کر سکا انہوں نے کہاکہ نوازشریف یہ سازش نہیں نیا پاکستان بن رہا ہے ٗ یہ نیا پاکستان بن رہا ہے جس میں آپ جیسے کبھی ججز کو خرید نہیں سکیں گے یہ پاکستان بدل چکا ہے انہوں نے کہاکہ جتنے لوگ راولپنڈی سے لاہور کیلئے نکلے ہیں میں چیلنج کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ ٗ پاک فوج اور جے آئی ٹی کے حق میں دس گنا لوگ زیادہ نکالونگا ۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے اپنی عدلیہ کی حفاظت کرینگے ٗ

پہلی بار انہوں نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں پر حملہ کیا یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ٗ یہ جاگے ہوئے نو جوان ہیں جب بھی وقت آئیگا پوری قوم سپریم کورٹ اورفوج کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے کرکٹ شروع کی تو لوگوں نے میرا مذاق اڑا اور میں آہستہ آہستہ کرکٹ میں قدم جماتا رہا اور کامیاب رہا اور پھر جب میں کینسر ہسپتال بنانے لگا تو لوگوں نے مذاق اڑایا لیکن اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا

انہوں نے کہاکہ انٹر نیشنل سطح کی نمل یونیورسٹی دیہات میں بڑی آج نمل یونیورسٹی 90فیصد غریب بچوں کو انٹر نیشنل سطح کی ڈگری فراہم کرتی ہے انہوں نے کہاکہ سیاست میں آیا تو لوگوں نے دس سال تک میرا مذاق اڑایا گیا لیکن اب پاکستانی جاگ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ سچ بولنا سیکھیں ٗ جو لوگ سچ بولتے ہیں اللہ عزت کرواتا ہے کبھی بھی جھوٹ بولنے والے کی عزت نہیں ہوتی ۔آج سازش ہورہی ہے کہ آئین سے آرٹیکل2 6 اور63نکال دیں صادق اور امین کو ختم کر نے کی سازش کے خلاف اسلام آباد کی طرف نکلیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ غربت کے خلاف جہاد کرینگے ٗ بے روز گاری ختم کر ینگے انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں میرٹ لائیں گے جس ملک میں بہترین ٹیلنٹ اوپر نہیں آتا وہ ملک کیسے ترقی کریگا ؟ہم سفارشی کلچر کو ختم کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان میرٹ پر آگیا ہے تو ضروری نہیں اس کا بیٹا بھی اس کی جگہ آئے ہم نے ملک میں میرٹ لیکر آئینگے انہوں نے کہاکہ کے پی کے کو غیر سیاسی کیا ہے ٗ کے پی کے کی پولیس سارے پاکستان سے بہترین پولیس ہے کیونکہ پولیس غیر سیاسی ہے انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں دہشتگردی کم ہوتی ہے تو پورے پاکستان میں دہشتگردی کم ہوئی ہے

کیونکہ افغانستان سے دہشتگردی کے پی کے میں آتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ٗ جب تک کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب لائینگے کسی کو نہیں چھوڑینگے بہت بہت ڈاکو پکڑیں گے جب وزراء کو ٹھیک کرینگے سر کاری محکمے خود ٹھیک ہو جائینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم صفائی کا نظام لائیں گے ٗملک میں درخت لگائیں گے جنگلات اگائیں گے ۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے خیبر پختون خوا میں ایک سال میں 100کروڑ درخت لگائے ہیں دنیا میں موسم گرم ہورہاہے جس سے پاکستان کو نقصان ہورہاہے اگر موسم گرم ہوگیا اور بارشیں کم پڑیں تو قحط پڑجائیگا ؟ہم پاکستان کو ایسا ملک بنائینگے آپ کو یورپ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…