جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

’’دیکھو دیکھو کون آیا؟ چور آیا، چور آیا‘‘ نواز شریف کی ریلی میں (ن) لیگی کارکنوں نے ہی عابد شیر علی کیخلاف نعرے لگا دیئے

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی ریلی کے دوران عابد شیر علی کی آمد کے موقع پر چور آیا چور آیا کے نعرے لگ گئے سابق وزیر اعظم کی گاڑی کے قریب بھی چور چور کے نعرے لگتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ریلی جب لاہور پہنچی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے عابد شیر علی کو دیکھ کر دیکھو دیکھو کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے بلند کردیئے۔عابد شیر علی نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نعرے لگانے والوں کو نظر انداز کردیا، اور رسمی انداز میں کارکنان کے سامنے ہاتھ ہلاتے رہے۔علاوہ ازیں اس سے قبل وزیر توانائی

عابد شیرعلی نے اسلام آباد سے نکلنے والی ریلی میں اپنی پوری توانائی صرف کردی۔ شیرآیا شیرآیا کے نعرے لگاتے اور دھوپ میں سفر کرتے عابد شیر علی کا رنگ بھی کالا پڑ گیا۔وزیر توانائی مختلف مقامات پر گاڑی کی چھت پرکھڑے ہوکر ہاتھ لہراتے ہوئے لیگیوں کا لہو گرماتے رہے، عابد شیر علی ریلی کے پہلے روز سے ہی فُل چارج دکھائی دیئے، پنڈی سے لاہور تک گاڑی پر چڑھے لوگوں میں بجلی بھرتے رہے۔بجلی بھرے وزیر کہیں جوش میں ہو ش نہ کھو بیٹھیں اس لئے ریلی میں موجود گارڈ کبھی ان کی قمیض تو کبھی ٹانگیں پکڑ کران کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے، عابد شیر علی نے نواز ریلی میں اتنی سیاست چمکائی کہ ان کا رنگ بھی کالا پڑ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…