لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حاضری پوری نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے ۔رانا علم دین غازی کی طرف سے دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسمبلی کے چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر رہنے والے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں سپیکرقومی اسمبلی ،سیکرٹری فنانس کوفریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے اجلاسوں میں اکثرارکان غیر
حاضررہتے ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت 40 روز تک بغیر رخصت اسمبلی اجلاسوں سے غیر حاضر رہنے والا رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ایک پارلیمانی سال کے دوران 5باراسمبلی آئے۔عمران خان صرف16بار جبکہ مولانا فضل الرحمن4سالوں میں59باراسمبلی آئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت 40اجلاسوں میں غیرحاضری رہنے والے ارکان اسمبلی کونااہل قرار دینے کاحکم جاری کرے۔