منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کبھی باپ بھی اپنے بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے ٗ اگر لے بھی لے تو کیا ہے ؟نوازشریف عدالتی فیصلے کیخلاف کھل کر بول پڑے

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرید کے (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان چند لوگوں کی جاگیر نہیں ہے ٗ ملک کے اصل مالک پاکستان کے 20کروڑ عوام ہیں ،آپ کے ووٹ کی پرچی چند لوگ پھاڑ کر آپ کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں ،انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں ۔ عوام کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ٗ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)آپ کے ووٹ کا احترام کرئیں گے ٗ فیصلے سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی اور بدنامی ہورہی ہے ٗ آپ سے بہت توقعات ہیں ٗ میرے پیغام کا انتظار کریں ٗ جذبہ ٹھنڈا نہ ہونے دینا ٗ میں آپ کے قدم سے قدم ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلونگا ۔

ہفتہ کوجی ٹی روڈ پر ریلی کے مریدکے میں رکنے پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مریدکے اور کامونکی کا جذبہ اس طرح زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ٗ مریدکے کا یہ جذبہ اگر سلامت ہے تو انشا ء اللہ خیر ہی خیر ہے ۔نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اداس مت ہوں ٗ فکر مت کریں ٗ انشاء اللہ یہ آپ کی جیت اور فتح ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہوسکتے ٗپاکستان کے بیس کروڑ عوام ملک کے اصلی مالک ہیں نوازشریف نے کہاکہ میں آپ سے سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے اصلی مالک کون ہیں ٗ جس پر شرکاء نے جواب دیا عوام ہیں ۔نوازشریف نے کہاکہ آج نوازشریف آپ کے پاس آیا ہے ٗ ہاں نوازشریف نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نوازشریف کو آپ کان سے پکڑ کر نکال دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی کرپشن نوازشریف کیخلاف نہیں ہے ٗ کوئی کمیشن نہیں ہے ٗ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہے ٗ کوئی سرکاری فنڈ میں خورد برد نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس لئے نکالا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی ٗ کبھی باپ بھی اپنے بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے ٗ اگر لے بھی لے تو کیا ہے ؟ا س بات پر وزیر اعظم کو نکال دیتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں مریدکے والوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے جس پر عوام نے کہا نہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ اس ملک کو بدلنا ہوگا ٗ آپ کے ووٹ کی پرچی کی کیا حیثیت ہے ؟ آپ کے ووٹ کی پرچی چند لوگ پھاڑ کر آپ کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں کیا یہ منظور ہے

جس پر شرکاء نے جواب دیا نہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ نے 2013میں وزیر اعظم بنایا ٗآپ کی دن رات خدمت کررہا تھا ٗ بجلی پہلے سے بہتر ہورہی ہے یا نہیں ہورہی ہے ٗ 2013سے پہلے نہ چولہا جلتا تھا نہ پنکھا چلتا تھا ٗنہ ٹیوب ویل چلتا تھا نہ کار خانہ چلتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ میں ملک کی دن رات خدمت کررہا تھا ٗ سڑکیں بن رہی تھیں ٗ موٹر وے بن رہے تھے ٗکراچی سے پشاور موٹر وے بن رہی ہے ٗ بلوچستان کی ترقی ہورہی تھی ٗ پاکستان میں سی پیک منصوبہ بن رہا تھا ٗ

ہمارے نو جوانوں کو روز گار ملنا شروع ہوگیا تھا ٗانشا ء اللہ ترقی کی سپیڈ یہی رہتی تو اگلے دو تین سال سالوں میں بے روز گاری کا خاتمہ ہوجاتا اور یہاں کوئی بے روز گار نہ ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سب کو عزت کی روٹی مل رہی ہوتی ٗ ستر سالوں سے یہ مذاق پاکستان کیساتھ ہوتا آرہا ہے ٗ دنیا میں کوئی ایک ملک دکھائیں جہاں یہ کھیل تماشا ہورہا ہو ٗکسی اور ملک ایسا مذاق نہیں ہورہا ہے ٗ صرف پاکستان میں یہ مذاق ہورہاہے ٗ اس کو بدلنا ہوگا ٗ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا ٗ

انشا ء اللہ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا ٗمیں اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ووٹ کا احترام کرائیں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ کے وزیر اعظم کو رسوا کر کے باہر نکال دیا گیا ٗکیا یہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ پھر کیا ہونا چاہیے ٗ ؟اس ملک کے اندر کیا ہونا چاہیے ٗ ایک انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے ٗ انقلاب کیلئے تیار ہیں ؟ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان دنیا میں رسوا ہورہا ہے ٗ فیصلہ دنیا کی رسوائی اور بد نامی کا باعث بنا ہے ٗ

کیا یہ رسوائی منظور ہے ؟ نوازشریف نے کہاکہ اس وقت دنیا فیصلے کو مسترد کررہی ہے ٗ پاکستان کے عوام مسترد کررہے ہیں ٗ پاکستان کی دنیا میں توہین ہورہی ہے ٗپاکستان کی عزت پر آنچ آرہی ہے ٗمجھے یہ منظور نہیں ہے ٗہم ملک کو ترقی کی طرف لے کر جارہے تھے ٗپاکستان کے اندر اندھیرے ختم ہورہے تھے روشنیاں بحال ہورہی ہیں ٗبجلی سستی بھی ہورہی ہے ٗانشاء اللہ آپ کا جذبہ سلامت ہے ٗ اگر یہ جذبہ سلامت رہے تو انشاء اللہ آپ عزت دار شہری بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کے بچے پاکستان کے اندر عزت والی روزی کمائیں گے ٗ پاکستان ترقی کی بلندیوں پر جائیگا ٗیہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ اس انقلاب کیلئے نوازشریف کا ساتھ دوگے ٗ دل سے پوچھ کر بتائیں ٗ جواب دل سے مانگو ٗ مجھے زبانی نہیں دل سے جواب دیں ٗ نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس شرکاء نے ہاں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ نواز شریف آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلے گا ٗ ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر چلے گا ٗ کبھی آپ سے بے وفائی نہیں کریگا ٗانشاء اللہ ہمیشہ وفا کریگا نوازشریف کبھی دھوکہ نہیں دے گا ۔

نوازشریف نے کہاکہ یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ٗ ہمارے ملک کی عزت ٗ تقدیر بدلے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک کا احترام ہورہا تھا ٗاگر یہی سلسلہ رہا تو کوئی عزت نہیں کریگا یہ خودار قوم ہے ٗ مجھے آپ سے توقعات ہیں ٗ انشاء اللہ آپ حق کا ساتھ دیں گے ٗ سچائی کا ساتھ دینگے ٗ یہ سچے اور کھرے لوگ ہیں ٗ آپ نوازشریف کے با وفار ساتھی ہیں ٗ نوازشریف آپ کا ساتھی ہے وقت آنے والا ہے انشاء اللہ یہ فیصلہ ہو جائیگا یہ ملک بیس کروڑ عوام کا ملک ہے ٗچند لوگوں کی جاگیر نہیں ہے ٗ بیس کروڑ عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔

نوازشریف نے کہاکہ جذبہ دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہوگیا ہے ٗ ہر جگہ یہی جذبہ دیکھتا آیا ہوں ٗ یہ جذبہ اور عوام کا سمندر مریدکے میں پہلی کبھی نہیں دیکھا ٗ آپ نے جو وعدہ کیا ہے اسے یاد رکھنا ہے ٗ جوش کو ٹھنڈا نہیں ہونے دینا ٗانشاء اللہ نوازشریف کا پیغام پہنچے گا جب پیغام پہنچے تو میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ساتھ دینا ٗ میرے قدم سے قدم ملا کر چلنا یہ آپ کا میرے سے وعدہ ہے میں بھی آپ سے وعدہ پورا کرونگا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…