جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

( ن) لیگ آخر کیا کرناچاہتی ہے ؟مراد سعید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ومرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مراد سعید اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ (ن )لیگ نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری وسائل پر اپنے آقا کی رائیونڈ تک پہنچنے کیلئے استقبالیے لگائے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے توت بنڑئ کبل سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ، جلسے سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر فضل مولا ،ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ، ضلعی رہنما حاجی محمد رحمان، ملک عبدالکبیر ، بخت شیر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جلسے میں نثار علی ، فرمان علی ، سلمان ، نعمان ، اسحاق ، اسماعیل ، صدیق ، ظفر علی ، لعل زمان ، نوید اللہ ، شاہد ، ماجد ، خانزادہ ، محمد زادہ ، حبیب اللہ ، شاہد اللہ ، علیم الرحمان ، عمر ، فاروق ، خالد ، علی اکبر ، نادر خان ،فیاض خان ، اور لیاقت علی نے بھی اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ اور مراد سعید نے کہاکہ ن لیگ بڑے کاروان میں اپنے بدعنوان لیڈر لے جاتے ہوئے عوام کو یہ دھوکہ نہیں سکتے ، کہ ان کالیڈر صادق اور امین ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف وقت پر استعفیٰ دیتے تو آج ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا ، تاہم پی ٹی آئی ان کا آخری دم تک پیچھا کرے گی ، اور ان سے ملک وقوم کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لے گی، اس موقع پر انہون نے کہاکہ ن لیگ کو اپنے کئے کی سزا ملی ہے انہوں نے قوم کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا کر اس قوم وملک سے زیادتی کی ہے ، اسلئے عدالت نے عدل کا فیصلہ کرکے ان کو تاحات نا اہل کردیا ، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…