اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ادھر آئو پیچھے کہاں چھپ رہے ہو، کدھر ہیں دو لاکھ بندے‘‘نواز شریف راولپنـڈی میں ناکام پاور شو پر پھٹ پڑے

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وہاں تو 20ہزار بھی نہیں تھے،کدھر ہیں دو لاکھ بندے؟تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا، نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلا دی۔ نجی ٹی وی 92نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران پاور شو ناکام ہونے پر نواز شریف حنیف عباسی پر سخت برہم ہو گئے اور جھاڑ پلاتے ہوئے نظروں کے سامنے سے ہٹ جانے کا کہہ دیا۔

راولپنڈی میں اپنے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم  پنجاب ہائوس میں رات قیام کرنے  پہنچے تو وہاں دیگر قائدین کے ہمراہ حنیف عباسی بھی موجود تھے ، ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نواز شریف کے سامنے آنے سے کترا رہے تھے جبکہ نواز شریف کی ان پر نظر پڑ ہی گئی۔ قائدین کے درمیان نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہاں تو 20ہزار بندے بھی نہیں تھے ، کدھر ہیں دو لاکھ بندے؟آئندہ مجھے اپنی شکل بھی نہ دکھانا۔قائد کی جانب سے سخت سست کہے جانے پر حنیف عباسی نے بہانہ تراشتے ہوئے کہا کہ کنٹینر میں شاید آپ کو صحیح سے نظر نہیں آئے۔ نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے ایک ایم پی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر اتنی بےعزتی میری ہوئی ہوتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق جب نواز شریف پنجاب ہائوس سے جی ٹی روڈ ریلی کیلئے نکلے تو ریلی میں شرکا کی تعداد انتہائی کم تھی جو کہ راولپنڈی پہنچنے پر کچھ بہتر ہوئی تاہم نواز شریف جس طرح کی امید لگاکر پنجاب ہائوس سے چلے تھے ان کے وہ خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب راولپنڈی میں بھی ن لیگ کا پاور شو فلاپ ہوا۔ سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رات گئے تقریر بھی اسی وجہ سے ہوئی کہ قائد ن لیگ چاہتے تھے کہ جب ریلی میں شرکا کی تعداد ایک اندازے کے مطابق زیادہ ہو جائے تو تب وہ خطاب کریں ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…