شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی خطیر رقم منی لانـڈرنگ کے ذریعے کیسے چین بھجوائی، چینی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے قریبی ساتھی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی ،سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورـٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے 17ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی رقم چین بھجوائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو ملتان بنانے والئی

کیپٹل کنسٹرکشن کمپنی نے 17 ملین ڈالر چینی کمپنی کو بھیجے۔ چین کی سکیورٹی ایکسچینج نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ چین کی تحقیقاتی ٹیم اس سلسلے میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم جب پاکستان آئی تو اسے معلوم ہوا ہے کہ حبیب رفیق اور میٹراگون ملتان میٹرو بنارہے ہیںاور چین بھیجی جانیوالی رقم ان ہی کمپنیوں سے بھجوائی گئی تھی۔کیپیٹل کمپنی کے مالک اس حوالے سے شریف فیملی کے پیسے چین بھجوانے کے حوالے سے اعتراف کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف یہ ایک بڑا ریفرنس ہو گا جو بنے گا۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی چینی ٹیم ابھی پاکستان میں ہی موجود ہے جس نے اپنی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ پانامہ فیصلے میں شریف فیملی کے خلاف نیب میں ریفرنس تیار کرنے کے احکامات دے چکا ہے ۔ جبکہ اپنے فیصلے میں نواز شریف کو ایف ای زیڈ کمپنی سے تنخواہ لینے اور اسے گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل بھی قرار دے چکا ہے۔ نواز شریف ان دنوں جی ٹی روڈ ریلی میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے راولپنـڈی اور جہلم میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی کرپشن ، کک بیک یا کمیشن سے رقم حاصل نہیں کی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…