اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’قیمے والے نان اور بریانی‘‘نواز شریف کی گاڑی چومنے والوں کو کیا پیکیج دیا گیا

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی ریلی میں شرکا کی تعداد بـڑھانے کیلئے پٹواریوں اور تحصیلداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں، قیمے والے نان اور بریانی کا بھی انتظام تھا جب کہ اس پیکیج میں گاڑی چومنا بھی شامل تھا، ہماری قوم بھی عجیب ہے کہ ایک پلیٹ بریانی پر بک جاتی ہے، معروف کالم نگار اور اینکر آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے

ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی گاڑی چومنے والوں کیلئے خـصوصی پیکیج دیا گیا تھا جبکہ استقبالیہ کیمپوں میں بھی لوگوں کیلئے قیمے والے نان اور بریانی کا وافر انتظام کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن بھی ہماری بدنصیب قوم ایک پلیٹ بریانی پر بک جاتی ہے۔اور آج بھی یہ لوگ میاں نواز شریف کی ریلی میں اپنی زندگیاں دائو پر لگائے ہوئے ہیں۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے مکمل متفق ہوں کہ نواز شریف کی ریلی میں آنے والے لوگ رینٹ میں لائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو 12اکتوبر والے دن بیگم کلثوم نواز کی ریلی میں شامل تھے ، آپ اگر دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا ایک بھی چہرہ شناسا نہیںاور جو شناسا چہرے ہیں وہ پٹواریوں اور تحصیلداروں کے نظر آئیں گے۔ جی ٹی روڈ کے کنارے تمام سرکاری دفاتر کو آرڈرز ہیں کہ دفتری اوقات کے بعد ہی دفاتر کھلے رکھے جائیں اور ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکا لائے جائیں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…