اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دنیا کی خطرناک ترین دہشتگرد تنظیم نواز شریف کی ریلی کو کیسے نشانہ بنا سکتی ہے؟۔۔سیکڑوں زندگیاں دائو پر لگ گئیں

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کو داعش کی جانب سے نشانہ بنانے کی اطلاع، خودکش حملہ ہو سکتا ہے، حساس ادارے نے پنجاب حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے اپنے ایک مراسلے میں میاں نواز شریف کی ریلی میں کالعدم تنظیم داعش کی طرف سے

دہشتگرد کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہو سکتی ہے،حساس ادارے نے چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کو تحریری طور پر اگاہ کر دیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلمان اور سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب کومراسلہ نمبرU.O.NO.1586.89 میں حساس ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق داعش سابق وزیر اعظم کی ریلی پر خود کش حملہ کر سکتی ہے اس لئے اس ریلی و جلسہ کو منسوخ کیا جائے یا پھر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔واضح رہے کہ سپریم کورـٹ سے نا اہلی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مری سے ہی اپنا گھر واپسی کا عوامی سفر شروع کر دیا تھا جس کا باقاعدہ آغاز پنجاب ہائوس اسلام آباد سے تین روز قبل کیا۔ اس سے قبل بھی حساس ادارے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دہشتگردی خطرات سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں اور انہی خطرات کو دیکھتے ہوئے ن لیگ نے اپنے قائد کی حفاظت کیلئے ایک بم پروف کنٹینر بھی تیار کرا رکھا ہے تاہم قائد کی حفاظت تو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی مگر ریلی میں شریک ہزاروں افراد کی زندگیاں کسی بھی دہشتگردکارروائی کی صورت میں شدید خطرے میں ہیں

اور اس حوالے سے پہلے بھی انتباہ جاری کئے جا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنـڈی کچہری چوک سے جہلم تک نواز شریف کے قافلے کی رفتار بھی انہی خدشات کی وجہ سے اچانک بـڑھا دی گئی تھی اور روات، گوجر خان، سوہاوہ، دینہ میں ہزاروں کی تعداد میں نواز شریف کے استقبال کیلئے جمع افراد کو نظر انداز کر کے جہلم پہنچا گیا تھا۔ بی بی سی کی

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی راولپنـڈی میں چند اجنبی لوگوں سے ملاقات کے بعد نواز شریف کی گاڑی میں بیٹھا اور قافلے کی رفتار انتہائی تیز ہو جانے کے پیچھے بھی یہی وجہ تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے کے ذریعے حساس اداروں نے نواز شریف کو دہشتگردی خطرے سے ہی آگاہ کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…