ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ریلی میں شریک نہ ہونے کی وجہ کمر درد نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات ہیں، چوہدری نثار نے سب پر بجلیاں گرا دیں

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے کمر درد سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمر درد نہیں۔ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا کے کچھ حلقے ان کے حوالے سے خود ہی خبر بناتے ہیں اور پھر خود ہی اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو انہوں نے کسی کو یہ کہا کہ وہ کمر درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں

ہوسکے اور نہ ہی ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمر درد ہے۔چوہدری نثار کے مطابق ننانوے فیصد سینئر لیڈرشپ ریلی میں نہیں ہے، صرف انہیں ہی متنازع کیوں بنایا جارہا ہے؟ان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جائیں گے مگر کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر سے چلاتے رہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے ان کا ایک بیان چلتا رہا جو انہوں نے کسی کو دیا ہی نہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…