بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے، آج سٹیج پر کیوں نہیں گیا؟ ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار پر چڑھ دوڑے

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عدم شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی جب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے سے گزری تو انہوں نے ریلی میں شرکت نہیں کی بلکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد چلے گئے جس سے عوام میں سخت مایوسی پائی گئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جہلم کے جنرل سیکرٹری اعجاز جنجوعہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہ کر کے انتہائی گھٹیا حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج سے واپس آنے کی وجہ سٹیج پر چوہدری نثار کے پوسٹر تھے۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکر چوہدری نثار کے بارے میں کس قسم کے خیالات رکھتے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہیں کمر کے درد کے باعث نواز شریف نے جلسے میں شرکت سے منع کر دیا تھا۔ دریں اثنا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے اورانتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے ،جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں ،سوچ سمجھ کرپارٹی کومضبوط کرناچاہئے۔جمعرات کے روزسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے قومی اسمبلی میں ارکان سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے ایساطرزعمل اختیارنہ کریں جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں۔موجودہ حالات میں انتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوصاحب اگرپی این اے سے بات کرلیتے تومعاملات نہ بگڑتے ،بھٹوصاحب انتہائی لیول تک گئے اورانہیں نقصان ہوا۔

بے نظیربھٹوصاحبہ 86میں واپس آئیں توان کا شاندار استقبال ہوامگرآنے کے بعدبے نظیرنے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اورعوام تھک گئے ،اس وقت انتخابات کانتیجہ آیاتوپیپلزپارٹی کی خواہش وتوقع کے مطابق نشستیں نہ مل سکیں ،چوہدری نثارنے مزیدکہاکہ ابھی بھی سوچ سمجھ کرپارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرناہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…