منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کارکنوں کو عمران خان کو قتل کرنے کی ہدایات دے دیں

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکر کا عہدہ چار مرتبہ بھی نواز شریف پر قربان، نام لئے بغیر کارکنوں کو عمران خان کو ٹھوکنے کی ہدایت، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ن لیگ کی ریلی کے دوران راولپنڈی میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، نجی ٹی وی جیو نیوز کے رپورٹر نے سارا ماجرا پوری قوم کو سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام

’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں نمائندہ جیو نیوز اعظم خان جو ن لیگ کی ریلی کی کوریج کیلئے وہاں موجود تھے نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایاہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ن لیگ کے کارکنوں کو نام لئے بغیر عمران خان کو قتل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر وہ عدالتی مفرور یہاں تمہیں نظر آئے تو اسے ٹھوک دو جس پر جب اعظم خان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کارکنوں کو عمران خان کو قتل کرنے کی ہدایت کر رہے تھے آپ تو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ہیں آپ کو تو نیوٹرل ہونا چاہئے تو مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کا عہدہ چار مرتبہ بھی نواز شریف پر قربان ، انہوں نے کارکنوں کو عمران خان کو قتل کرنے کی ہدایت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب ان کو قتل (ٹھوکنے)کرنے کی ہدایت دینا نہیں بلکہ ان کو عدالت اور قانون کے ذریعے سزا دلوانے یعنی ٹھوکنے کا تھا۔اس حوالے سے نمائندہ جیو نیوز اعظم خان نے مزید کیا بتایا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…