اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محمکہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں میں اسلام آباد ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، فاٹا، کشمیر ، گوجرانوالہ ، پشاور میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ،کراچی میں بھی بوندا باندی کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے جنوبی علاقے گرم رہیں گے، گزشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہوئی،
جس میں کے پی کے اور اسلام آباد بھی شامل تھے، سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ادھر ملک کے جنوبی علاقوں ، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت دلبدین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔