بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ن لیگ کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیاگیا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے مسلم لیگ (ن)کو اپنا نیا صدر منتخب کرنے کے نوٹس پرپاکستان مسلم لیگ (ن)کے چیئر مین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو پارٹی کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ ہو گیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو صدر بنانے کے فیصلے کا اعلان ایک دو دن میں کر دیا جائے گا۔

اس بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پارٹی کے اندر اب تک جو بھی مشاورت ہوئی ہے اس میں اکثریتی ارکان کی یہی رائے ہے کہ میاں نواز شریف کی سیاست سے نااہلی کے بعد پارٹی کی باگ ڈور میاں شہباز شریف کو سونپ دینی چاہیے۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سابق فوجی صدر مشرف کے دور میں بھی جب میاں نواز شریف کو طیارہ سازش کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور انھیں سیاست سے نااہل قرار دیا گیا تھا تو پارٹی نے شہباز شریف ہی کو پارٹی کا صدر بنایا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک پانچ رکنی بینچ نے نواز شریف کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت اور سیاست میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔ آئین کی جس مذکورہ بالا شق کے تحت نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا اس میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے اور آئینی ماہرین کی اکثریت کا یہ موقف ہے کہ جہاں نااہلی کی مدت نہ دی گئی ہو وہاں نااہلی تاحیات ہی تصور کی جاتی ہے۔نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے پر حکمران جماعت شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے لیکن اب تک اس کی طرف سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی کوئی درخواست جمع نہیں کرائی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں جب راجہ ظفر الحق سے پوچھا گیا کہ پارٹی اب کسی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے یا اس کی لڑائی کس سے ہے تو انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی عوام کے ووٹروں کی بے قدری کے خلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن اگلے برس جون میں ہونے والے ہیں اور کئی سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس لیے مسلم لیگ ن نے بھی تیاریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اور انتظامی معاملات کی وجہ سے اب تک جماعت کے تنظیمی معاملات نظر انداز ہوتے رہے ہیں لیکن اب جماعت کے معاملات کو سنجیدگی سے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…