منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

کرسی کے بغیر نوازشریف پہلے سے زیادہ خطرناک، اگلے8,9مہینے میں کیا ہوگا؟ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگلے8,9مہینے نوازشریف سیاست کرینگے اورپاکستان کے کونے کونے میں جائینگے، ہم تصادم کی طرف نہیں جارہے، ہم اداروں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، اگربیگم کلثوم نوازاین اے 120 کیلئے امیدواربنتی ہیں توبہت اچھا ہوگا،انہوں نے اس دور میں بھی پارٹی کو سنبھالا تھا جب مشرف نے تمام رہنماؤں کو جیلوں میں ڈال دیا تھا ،

نوازشریف سیاسی اثاثہ ہیں وہ باہر نکلیں گے تو دنیا دیکھے گے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کس کوبنایا جائے یہ پارٹی کا فیصلہ ہوتا ہے، اگربیگم کلثوم نوازاین اے 120 کیلئے امیدواربنتی ہیں توبہت اچھا ہوگا، مشرف نے منتخب حکومت کو گھر بھیج کر نوازشریف سمیت اہم وزراء کو جیل میں ڈالا تھا تو تب بھی بیگم کلثوم نوازنے پارٹی کوسنبھالا تھا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، نوازشریف باہرنکلیں گے دنیا دیکھے گی،اگلے 8,9مہینے نوازشریف سیاست کرینگے اورپاکستان کے کونے کونے میں جائینگے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کوختم کرنیوالے مشرف جیسے لوگ خود ختم ہوگئے،مگرسیاستدان واپس آتے رہے، ہمارا سب سے بڑا سیاسی اثاثہ نوازشریف ہیں، ہم تصادم کی طرف نہیں جارہے، اداروں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اورعدالتی فیصلے پرعمل درآمد کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج مشرف خود دبئی میں پاکستان کی عدالتوں سے بھاگ کر چھپا بیٹھا ہے ، آج اس کی جگہ کچرا دانوں میں بھی نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…