اگر عمران نیازی پارلیمنٹ کی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے تو کیا کروںگی؟عائشہ گلالئی نے معنی خیزاعلان کردیا

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر عمران نیازی پارلیمنٹ کی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے تو کیا کروںگی؟عائشہ گلالئی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر اپنے الزامات پھر دھراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کی کمیٹی میں عمران خان پیش نہ بھی ہوئے تو میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں پیش ہوںگی، اس سوال پر کہ اگر عمران خان نہ پیش ہوئے تو کیا آپ کے پاس جو ثبوت ہیں وہ آپ پارلیمنٹ کی کمیٹی میں پیش کریںگی؟

عائشہ گلالئی نے واضح جواب دینے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ وقت آنے پر ہی دیکھاجائے گا، عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنے الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو نشستیں رشتہ داریوں کی بنیاد پر دی جاتی ہیں،تحریک انصاف میں اگر آپ ہوں تو آپ بہت اچھے ہیں جیسے ہی آپ تحریک انصاف چھوڑتے ہیں تو آپ کو قتل کرنے اور آپ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، انہوں نے جواباً تحریک انصاف کے ارکان کو دھمکی دی کہ آپ کو بھی نہیں بخشاجائے گا اورآپ پر بھی ایسے اٹیک ہونگے، انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاگیا، مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے میری بہن جو پاکستان کی سکواش چیمپئن ہے ، ورلڈ پلیئر ہے اس کو بھی تحریک انصاف نے نہیں بخشا اور اس کو بھی ٹارگٹ کیاگیا، میرے والد جو ریٹائر پروفیسر ہے اس کو بھی نہیں بخشاگیا، تحریک انصاف کا ایک وزیر غنڈوں کی طرح مسلح جتھے کے ساتھ میری بہن کے فلاحی ہسپتال میں دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور اس کو مسمارکرنے کی دھمکیاں دیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن پینسٹھ کروڑ روپے کے غریب عوام کے پیسوں سے بناہوا ادارہ ہے جو آج تک ایک روپیہ تک ریکور نہیں کرسکا، انہوں نے عمران خان کو طعنہ دیا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ میں کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…