ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

اللہ کے حوالے ۔۔! مریم نواز کے پیغام پر ن لیگ کے کارکن جذباتی ہوگئے

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں اللہ کے حوالے کرتی ہوں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے والد کی روانگی سے قبل تصاویر شیئر کی اور ساتھ ہی پنجابی کا محاورہ’ باپ سراں دے تاج‘ بھی پوسٹ کیا۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے نوازشریف کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کو اللہ کے حوالے کرتی ہوں ، اللہ میرے والد کو ہر بری چیزوں سے محفوظ رکھے۔

مریم نواز کے ٹویٹ پر ن لیگ کے کارکن جذباتی ہوگئے اور تیزی کے ساتھ ان کاٹویٹ سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا ہے، کارکن نوازشریف کے شاندار استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کی بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور روانگی گوجرخان میں بڑے استقبال کی تیاریاں مکمل، درجنوں سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، جی ٹی روڈ پر برسوں پرانے گڑھے ہنگامی بنیادوں پر پُر کرنے اور گرین بیلٹ کو مشینری لگا کر خوبصورت بنانے کا کام شروع ، شہر بھر میں ہر طرف ن لیگ کے پرچم اور پارٹی قائدین کی بڑی بڑی تصاویر والے بینرز آویزاں ، شہری حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع تمام اونچی عمارتوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے آج گوجرخان پہنچنے کے موقع پر انتظامیہ اور دیگر اداروں نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سینکڑوں سکیورٹی اہلکار خصوصی طور پر تعینات کئے جائیں گے، پولیس نے متعدد کنٹینرز بھی تحویل میں لے رکھے ہیں ، جبکہ جی ٹی روڈ پر مرمتی کا عمل بھی جاری ہے، برسوں پرانے گڑھے پُر کئے جارہے ہیں، گرین بیلٹ سے گھاس کاٹی جارہی ہے، جبکہ دوسری طرف ن لیگ گوجرخان کے تمام رہنما اپنے اپنے طور پر استقبالی پروگرام کیلئے متحرک ہیں، شہر بھر میں پارٹی پرچم اور بینروں کی بھرمار ہے، توقع ہے کہ نواز شریف کا قافلہ آج شام کے وقت گوجرخان پہنچے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…