ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کیا ہونیوالاہے؟محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو بڑی خبر سنادی،شہروں کے نام جاری

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں میں ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد د اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، قلات اور ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران ڈویڑن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ 36، قصور 34، گڑھی دوپٹہ 6 اور کوٹلی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین45، نوکنڈی 44 اور نورپور تھل میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں میں کہیں کہیں تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…