لاہور ( این این آئی) عائشہ احد ملک نے عدالت میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خاں کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر دی۔حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درخواست دائر کی۔جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں،
عدالت سے گزارش ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوازشریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔



















































