اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں اس لیے کبھی کچھ اور کبھی کچھ بولتے ہیں۔ایک انٹرویومیں عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں ٗکبھی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں توکبھی گھبرا
کرکچھ اوربولتے ہیں، عمران نیازی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی پیش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے مجھ پرتیزاب پھینکنے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھمکیوں کی وجہ سے ان کا خاندان اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے۔



















































